مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ جسٹس مامون رشید پر مشتمل 2 رکنی بنچ پیرکو سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انگلینڈ کی عدالت ٹیرن وائٹ کوعمران خان کی بیٹی قراردے چکی ہے،عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں ٹیرن وائٹ کا ذکر نہیں کیا، عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کونااہل قراردے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
News ID 1888708
آپ کا تبصرہ