سندھ میں گھر سے 7 افراد کی لاشیں برآمد

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے نواح میں واقع گاؤں کے ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے نواح میں واقع گاؤں کے ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں گھر کا سربراہ اشرف حیات جونیجو ان کی اہلیہ شہناز، 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام لاشیں 48 گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں اور جاں بحق افراد کے جسموں پر بظاہر کسی قسم کے کوئی تشدد یا گولی لگنے کا نشان موجود نہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد کی لاشیں گھر کے ایک ہی کمرے میں موجود تھیں، بعدازاں موت کے وجوہات جاننے اور دیگر کارروائی کے لیے لاشوں کو حیدرآباد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک ہی گھر سے 7 افراد کی لاشیں ملنے پر واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

News Code 1888625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =