مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاکہ تعلقات میں بہتری آئے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے کی صورت حال سے آگاہ ہے، کشیدہ حالات کے باعث خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انتونیوگوتریس دونوں ملکوں سے کئی سطح پر رابطے میں ہیں۔ واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔
News ID 1888621
آپ کا تبصرہ