مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے میں اصل کردار امریکی وزیر خا رجہ مائیک پمپئو کا ہے۔ رابرٹ پلاڈینو نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مائیک مائیک پمپئو نے دونوں ملکوں کے ساتھ خود سفارتی سطح پر رابطے کیے اور دونوں ملکوں پر زور ڈالتے رہیں گے کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں، اس میں براہ راست رابطے اور فوجی کارروائی سے گریز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل اعلیٰ سطح پر رابطوں میں رہا اور یہ رابطے اب بھی جاری ہیں۔ بعض اوقات امریکہ پبلک ڈپلومیسی کرتا ہے مگر یہ وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی کا ہے اور اس وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی بہت زیادہ ہورہی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے میں اصل کردار امریکی وزیر خا رجہ مائیک پمپئو کا ہے۔
News ID 1888615
آپ کا تبصرہ