مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بدوھی کی ایک دکان میں زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ بدوھی کے رہتہ بازار میں ہواہے جس میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دھماکے کی شدت کے باعث دکان کے ساتھ واقع تین گھر زمین بوس ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مقامی افراد کی جانب سے دعویٰ کیا جارہاہے کہ اس دکان میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بیچا جاتا تھا جبکہ ابھی مزید افراد بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کی جانب علاقہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے ۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بدوھی کی ایک دکان میں زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1888325
آپ کا تبصرہ