پاکستان میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 22 ہو گئیں

پاکستان کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلے اور مختلف حادثات کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلے اور مختلف حادثات کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

اوتھل میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک اب تک لاپتہ ہے۔بیلہ کے علاقے گدور میں سیلابی ریلے میں 40 افراد پھنس گئے، امدادی سرگرمیوں میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے 4 ہیلی کاپٹر بھی شریک ہیں۔ ادھر خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 14افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے، پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختون خوا کے مطابق حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث دیر، شانگلہ، ہنگو اور کوہاٹ میں حادثات رونما ہوئے،جس سے 14 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف دینے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایا ت جا ری کر دی گئی ہیں۔

News Code 1888280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =