21 فروری، 2019، 12:13 PM

سعودی عرب سے پاکستانیوں قیدیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی شروع

سعودی عرب سے پاکستانیوں قیدیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی شروع

سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا جب کہ جدہ سے 5پاکستانی رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے، ایف آئی اے امیگریشن نے جانچ پڑتال کے بعد انھیں گھروں کوجانے کی اجازت دیدی۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل حالات دیکھے ایک دو برسوں سے گھر ایک پائی بھی کما کر نہیں بھجوا سکے، انہوں نے بتایا کہ ابھی بہت سے قیدی ہیں جن کو ایک دو روز میں رہائی مل جائے گی ان کی سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

News ID 1888263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha