مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے قدس ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں نے ایرانی سرحدی محافظوں کی بس پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔ سپاہ کے بیان کے مطابق سرحدی محافظ اپنی ماموریت مکمل کرکے اپنے اپنے وطن جاررہے تھے جنھیں وہابی تکفیری دہشت گردوں نے خاش – زاہدان روڈ پر اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے دھماکہ خيز مواد سے بھری ایک گاڑی کو سرحدی محافظوں کی بس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے قدس ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں نے ایرانی سرحدی محافظوں کی بس پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
News ID 1888095
آپ کا تبصرہ