5 فروری، 2019، 10:38 AM

انقلاب اسلامی کی کامیابی علاقائی ڈکٹیٹروں کے لئے اہم پیغام

انقلاب اسلامی کی کامیابی علاقائی ڈکٹیٹروں کے لئے اہم پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے 22 بہمن 1357 ہجرسی شمسی میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی 22 بہمن 1357 میں کامیابی علاقائی ڈکٹیٹروں کے لئے اہم پیغام تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے 22 بہمن 1357 ہجرسی شمسی میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی 22 بہمن 1357 میں کامیابی علاقائی ڈکٹیٹروں کے لئے اہم پیغام تھا۔

لاریجانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے اپنی 40 سالہ حیات میں عظیم اور بیشمار تجربات حاصل کئے ہیں۔ ایرانی قوم نے 22 بہمن 1357 میں ایک ڈکٹیٹر کا مقابلہ کرکے اسے شکست سے دوچارکردیا۔ جس علاقائي ڈکٹیٹروں کے لئے بھی اہم پیغام تھا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ انقلاب کو کامیابی سے  ہمکنار کیا اور ایرانی قوم کی حمایت کی بدولت انقلاب اسلامی پیشرفت اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں اورایرانی قوم آئندہ بھی انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔

News ID 1887869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha