مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات اسکاٹ لینڈ کے شمال میں درجہ حرارت منفی 14 رہا۔
ساؤتھ ویلزمیں آج درجۂ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ برطانیہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو برف باری کے دوران احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ