مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررسہں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں ڈیم ٹوٹنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی جبکہ حادثے میں لاپتہ 279 افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
برازیلین حکام کے مطابق ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں سرچ اور ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں،ڈیم ٹوٹنے سےکئی فٹ جمع ہونےوالی کیچڑ کے باعث سرچ آپریشن کی رفتار سست ہے۔ ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔
واضح رہے 25 جنوری کوخام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔
آپ کا تبصرہ