مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد 34 ہوگئی جبکہ پانی کے ریلے میں بہنے والے 300 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ جمعے کو پیش آیا، ڈیم کے اطراف کی عمارتیں، گاڑیاں اور سڑکیں ڈیم سے نکلنے والے پانی اور کیچڑ سے بھر گئیں۔ اب تک 170 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 23 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لاپتا ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن شامل ہیں، امدادی کارروائیوں کے لیے فوج اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ