25 جنوری، 2019، 7:10 PM

آسٹریلیا میں گرمی اپنے عروج پر

آسٹریلیا میں گرمی اپنے عروج پر

جنوبی آسٹریلیا میں درجہ حرارت نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے اور گرمی کی شدت 49 ڈگری تک جاپہنچی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی آسٹریلیا میں درجہ حرارت نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے اور گرمی کی شدت 49 ڈگری تک جاپہنچی۔ بیورو آف میٹرولوجی نے رپورٹ کیا کہ ایڈیلیڈ کے شمال میں 49.5 سیلسیس (120 فارن ہائیٹ) جبکہ شہر کے اندر درجہ حرارت 47.7 سیلسیس تک پہنچ گیا، جس نے 1939 میں بننے والے گرمی کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ اس کے علاوہ جنوبی آسٹریلیا کے 13 سے زیادہ ٹاؤنز میں بھی گرمی کے مختلف ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے محکمہ صحت نے رپورٹ کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 افراد کو گرمی سے متعلق بیماریوں کے لیے ہنگامی امداد فراہم کی گئی۔

گرمی کے باعث پارک لینڈ کے علاقوں میں سیکڑوں چمکادڑیں درختوں سے گرگئیں، جس نے محکمہ صحت کی انتظامیہ کو بھی عوامی انتباہ جاری کرنے پر مجبور کردیا۔ وسطی آسٹریلیا کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پانی کی ایک خشک جگہ کے قریب 90 گھوڑوں کے مردہ یا مردار حالت میں پانے کے بعد 50 جنگلی گوڑوں کو مجبوراً پھینکنا پڑا۔

بڑھتا ہوا درجہ حرارت گزشتہ ہفتے کی گرمی کی لہر کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کے علاقے زمین پر گرم ترین مقامات بن گئے تھے۔

News ID 1887585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha