23 جنوری، 2019، 4:49 PM

مستونگ میں پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ

مستونگ میں پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔ پاکستانی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقے میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ایف سیون پی جی گرکرتباہ جب کہ حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ فضائیہ کا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پرتھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرہیڈ کوارٹرزنے حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کے احکاما ت جاری کردیئے۔

دوسری جانب ڈی سی مستونگ ممتازکھیتران کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے۔

News ID 1887532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha