22 جنوری، 2019، 10:56 PM

منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ میری جنگ ہے، عمران خان

منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ میری جنگ ہے، عمران خان

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ مہینے ہوگئے ہیں کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ مہینے ہوگئے ہیں کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ میری جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو پتا ہے مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کا خسارہ بہت زیادہ ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرسے ملک چل رہا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ وقت جلد آئے گا جب نوکریاں ڈھونڈنے ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران قطری سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

News ID 1887514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha