22 جنوری، 2019، 9:27 PM

پاکستانی وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات

پاکستانی وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ نوعیت کے تمام امور بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو تقویت دینے سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔ قطر کے امیر نے پاکستانی وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔

News ID 1887507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha