21 جنوری، 2019، 9:53 PM

تامل ناڈو میں روایتی جلی کٹو مقابلے میں 2 افراد ہلاک

تامل ناڈو میں روایتی جلی کٹو مقابلے میں 2 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں جلی کٹو کے روایتی مقابلے کے دوران دو افراد ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں جلی کٹو کے روایتی مقابلے کے دوران دو افراد ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوگئے۔ یہ واقع تامل ناڈو کے ضلع پوڈوکوٹائی میں پیش آیا۔

بل فائٹنگ سے ملتا جلتا کھیل جلی کٹو بھارت کے جنوبی حصے میں کھیلا جاتا ہے ،بھارتی سپریم کورٹ نے اس جان لیوا کھیل پر 2014 میں پابندی بھی لگائی تھی۔ تاہم ریاست بھر میں شدید احتجاج کے بعد عدالت نے 2017 میں پابندی ختم کردی تھی ۔

جلی کٹو روایتی طور پر جنوری کے مہینے میں پونگل تہوار کے موقع پر کھیلا جاتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد بیل کے پیچھے دوڑتے ہیں۔

News Code 1887487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha