16 جنوری، 2019، 2:29 PM

امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا

امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا

امریکہ میں پولیس نے پریس ٹیوی کی خاتون اینکر پرسن مرضیه ہاشمی کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پولیس نے پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیه ہاشمی کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لے لیا ہے۔ پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیه ہاشمی اتوار کے روز سے واشنگٹن ڈی سی کی جیل میں سخت ترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی پولیس نے اس مسلمان خاتون صحافی کو بے حجاب کر کے اسے ایک ایسا لباس زیب تن کرنے کیلئے دیا ہے جو مکمل طور سے بدن کو ڈھانپنے کیلئے کافی نہیں ہے اور اسے روحی اور جسمانی شکنجے بھی دیئے جارہے ہیں۔

پریس ٹی وی کی مسلمان خاتون صحافی مرضیه ہاشمی نے اپنے اہل خانہ سے ہونے والی گفتگو میں کہا کہ جیل کے سپاہیوں نے اس کے ہاتھ اور پاوں کو زنجیر سے باندھ دیا اور اسے کھانے کیلئے خنزیر کے گوشت کا بنا ہوا کھانا دیا جسے اس نے کھانے سے انکار کردیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی مرضیه ہاشمی جو امریکی- ایرانی  ہیں انہیں سفر کے دوران متعدد بار امریکی ایئر پورٹ پر تنگ کیا گیا اور اس بار انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائ‏ ابلاغ کے مطابق امریکہ مرضیہ ہاشمی  کو اسی طرح اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے جس طرح سعودی عرب ، سعودی صحافی جمال خاشقجی کو اپنے لئے خطرہ سمجھتا تھا۔

News ID 1887333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha