کینیا میں ہوٹل پر الشباب کے حملے میں 5 افراد ہلاک

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک پرتعیش ہوٹل اور آفس کمپلیکس پر الشباب کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک پرتعیش ہوٹل اور آفس کمپلیکس پر الشباب کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اس حملے کا آغاز اس وقت ہوا جب 101کمروں کے ہوٹل، ایک ریسٹورنٹ اور متعدد دفاتر پر مشتمل ڈوسٹ ڈی 2 کمپلیکس میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز پانچ کلو میٹر دور تک واضح طور پر سنی گئی۔

یہ حملہ دوپہر تین بجے منظم انداز میں کیا گیا جب ایک بینک کی پارکنگ میں کھڑی تین گاڑیوں کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ڈوسٹ ہوٹل کی لابی میں ایک خودکش دھماکہ ہوا۔

جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس نے کم از کم 14افراد کی لاشیں دیکھی ہیں۔

پہلے دھماکے بعد بھی وقتاً فوقتاً دھماکے ہوتے رہے جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی چار گھنٹے تک جاری رہا۔

القاعدہ سے منسلک عالمی دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی بھی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

News Code 1887324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =