کینیا میں ہوٹل پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اب بھی متعدد افراد ہوٹل کے کمپاؤنڈ میں پھنسے ہوئے ہیں اور دہشت گردوں سے علاقے کو خالی کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق 4 حملہ آور ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا، ہوٹل سے تقریباً 100 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1887328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =