15 جنوری، 2019، 1:28 PM

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کافیصلہ سنا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کافیصلہ سنا دیا۔

پاکستانی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی وسائل پر دباؤ ہے،مذہبی اسکالرز،سول سوسائٹی، حکومت آبادی میں اضافہ روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

واضح رہےبڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سیکریٹری صحت کو اس حوالے سے ہر تین ماہ بعد پیشرفت رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔ سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا تھا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان مرتب کرکے جمع کرادیا ہے، 2025 تک آبادی میں اضافے کی شرح 1.5 فیصد تک لانا ہے۔

News ID 1887309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha