امریکہ میں طویل ترین شٹ ڈاؤن کا ریکارڈ قائم

امریکہ میں طویل ترین جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کا ریکارڈ قائم ہوگیا، حکومتی شٹ ڈاون کو 22 روز ہوگئے جس کے نتیجے میں آٹھ لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں طویل ترین جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کا ریکارڈ قائم ہوگیا، حکومتی شٹ ڈاون کو 22 روز ہوگئے جس کے نتیجے میں آٹھ لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

اراکین کانگریس امریکی صدر کے اگلے اقدام کے منتظر ہیں کہ وہ میکسیکو سرحد پر دیوار قائم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر وفاق کے دوسرے ذرائع سے رقم کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں کہ نہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو طویل ترین شٹ ڈاون کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو جنوبی سرحد پر سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ وہ خود تو وائٹ ہاوس میں ہیں ، ڈیموکریٹس چھٹیاں منارہے ہیں، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم اُس وقت تک اِس بحران سے نہیں نمٹ سکتے جب تک ڈیمو کریٹس کام پر واپس نہیں آجاتے۔

News Code 1887268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =