پولینڈ میں چینی کمپنی ہواوے کے اعلیٰ افسر جاسوسی کے الزام میں گرفتار

پولینڈ نے چینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ہواوے کے اعلیٰ افسر اور ان کے ہمراہ ایک پولش شہری کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولینڈ نے چینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ہواوے کے اعلیٰ افسر اور ان کے ہمراہ ایک پولش شہری کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔

پولش اسپیشل سروسز کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد کو چین کے لیے جاسوسی اور پولینڈ کو نقصان پہنچانے کے شبے میں 8 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ترجمان نے چینی شخص کا نام ویجنگ ڈبلیو اور پولش شخص کا نام پیوٹر ڈی بتایا۔

جاسوسی کے الزام میں گرفتار چینی شخص کو پولینڈ کے مقامی میڈیا کی جانب سے ہواوے کی پولش شاخ کا ڈائریکٹر قرار دیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اپنے شہری کی گرفتاری پر شدید تشویش کا شکار ہیں۔

دوسری جانب ہواوے نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ’وہ اس معاملے سے آگاہ ہیں، اس پر کام کر رہے ہیں اور اس پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے‘۔

News Code 1887217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =