مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اپنا مختصر دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ دورے کے موقع پر ابوظہبی کے ولی عہد اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اورامارات کی اعلیٰ قیادت کے درمیان 3 ماہ میں ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کےعلاوہ ہے۔
آپ کا تبصرہ