5 جنوری، 2019، 10:45 PM

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کل پاکستان کا دورہ کریں گے

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کل پاکستان کا دورہ کریں گے

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمدبن زاید النہیان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمدبن زاید النہیان  2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن النہیان 6 جنوری بروز اتوار کی صبح  اسلام آباد پہنچیں گے، ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ہمراہ ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ولی عہد محمدبن زاید دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد  وفود کی سطح پر مذاکرات ہو ں گے۔ بعض پاکستانی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستانی میں 40 سے زائد ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ لگانے کی تیاری کررہا ہے۔ جنگ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولیعہد پاکستان کو 12 ارب ڈآلر دینے کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ پاکستان کے بعض با خـر مبصرین کے مطابق عوام کے نام پر جمع کیا گیا پیسہ کا بہت زیادہ حصہ سیاستدانوں کی جیب میں جاتا ہے۔

News ID 1887060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha