ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں عنقریب منعقد ہوں گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ بحر کیسپئن میں ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں عنقریب منعقد ہوں گی۔

مہرخبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ بحر کیسپئن میں ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں عنقریب منعقد ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ بحر کیسپیئن میں غیرعلاقائی طاقتوں کی کوئی جگہ نہیں۔ ایران اور روس کی بحریہ کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے اور دونوں ممالک کی بحری فوجوں کے درمیان عنقریب مشترکہ فوجی مشقیں منعقد ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ دریائے کیسپئن کی سکیورٹی علاقائی ممالک کے ہاتھ میں ہےاورغیرعلاقائی طاقتوں کی اس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ بحر کیسپیئن امن و صلح کی جگہ ہے اور اس سلسلے میں ایران اور روس کے درمیان قریبی تعاون اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی گہرے ہیں۔

News Code 1887062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =