5 جنوری، 2019، 3:51 PM

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر

پاکستانی عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقررکردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقررکردی ہے۔ جس کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق ڈویژن شامل ہیں جو  7 جنوری بروز پیر کو نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے تیسری بار دائر کی گئی تھی۔

اس سے قبل احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف یکم جنوری کو اپیل دائر کی گئی تھی جس میں نواز شریف کی سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی اپیل کی گئی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درخواست کو نامکمل قرار دے کر واپس کردیا تھا۔

News ID 1887040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha