رہبر معظم نے اپنے ایک حکم  میں حاج علی اکبری کو  تہران کا عارضی امام جمعہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری کو تہران کا عارضی امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری کو تہران کا عارضی امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حاج علی اکبری اس سے قبل دماوند کے امام جمعہ اور آئمہ جمعہ پالیسی کونسل کے رکن کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ حاج علی اکبری فلسطینی قوم کی دفاع کونسل، مسجد جمکران کی اعلی کونسل اور رزمندگان اسلام کی مرکزی کونسل کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ حجۃ الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری عربی اور انگریزی زبان کے بھی ماہر اور حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔ حاج علی اکبری  کی سادہ زندگی اور خندہ پیشانی ان کے اخلاق اور رفتار میں نمایاں ہے۔

News Code 1886943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha