عراقی عوام کا امریکی فوج کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ

عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ ھمام حمودی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ ھمام حمودی نے عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں موجود امریکی فوج کی تعداد ، عراق میں امریکی  فوجی اڈوں اور ان کے اغراض و مقاصد سے عراقی قوم کو آگاہ کریں ۔ عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے عراقی وزير اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  عراقی وزير اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ عراق کے دوران بین الاقوامی پروٹوکول کے دائر سے باہر ملاقات نہ کرکے عراقی عوام کے سر کو بلند کردیا ہے۔ حمودی نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ عراق اور عراقی عوام کے لئے مشکلات پیدا کی ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ عراقی عوام کے جوانوں نے کیا اور آج بھی عراقی عوام کے فروںد ملک کو درپیش ہر خطرے کام قابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

News Code 1886869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =