پاکستانی فوج کے سربراہ نے  22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے جن 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے وہ سنگین نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں نے 176سکیورٹی اہلکاروں اورشہریوں کوشہیدکیا۔ ان کی کارروائیوں میں 217 شہری اور اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کو قید کی سزا کی توثیق بھی کی ہے جبکہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو بری بھی کیا گیا ہے۔

News Code 1886837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =