مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا جب کہ ضلع باندی پورا میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نیٹ ورک اور موبائل سروس منقطع کردی ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1886820
آپ کا تبصرہ