ٹرمپ کا خفیہ دورہ عراق کی قومی حاکمیت کی بے احترامی اور توہین

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے عراق کے خفیہ اور غیر قانونی دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عراق کا خفیہ دورہ ، عراق کی قومی حاکمیت کی بے احترامی اور توہین پر مبنی تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے امریکی صدر ٹرمپ کے عراق کے خفیہ اور غیر قانونی دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عراق کا خفیہ دورہ ، عراق کی قومی حاکمیت کی بے احترامی اور توہین پر مبنی تھا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کا عراق کا مخفیانہ دورہ خطے میں امریکہ کی مکمل شکست کی دلیل ہے اور امریکہ کو علاقائی اقوام اور ممالک، خطے میں مزید اختلاف ڈالنے اور فتنہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قاسمی نے کہا کہ امریکہ پر بھروسہ کرنے والے علاقائي ممالک بھی عنقریب سمجھ جائیں گے کہ امریکہ خطے کی تباہی اور بربادی کا سبب ہے جبکہ خطے کے ممالک ہی باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں امن برقرار کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے کل عراق کے علاقہ عین الاسد میں خفیہ طور پر امریکی فوجی اڈے پر امریکی فوجیوں سے ملاقات اور گفتگو کی تھی ۔  امریکی صدر کا یہ دورہ غیر قانونی اور مخفیانہ تھا۔

News Code 1886817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =