مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانہ پر دو میزائلوں سے حملہ کیا گيا ہے۔ عرب ذرائع نے گرین زون میں بڑے دھماکے کی خبـر دی ہے، عراقی حکام نے ابھی تک اس خبـر کی تائید یا تردید نہیں کی ہے ۔العالم کے مطابق بغداد کے گرین علاقہ میں امریکی سفارتخانہ پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے عراق کے خفیہ اور غیر اعلانیہ دورے کے دوران عراق کے صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر امریکی فوجیوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ عراق کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے امریکی صدر کے اس اقدام کو سیاسی اور عرفی لحاظ سے غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانہ پر دومیزائلوں سے حملہ کیا گيا ہے۔
News ID 1886791
آپ کا تبصرہ