رہبر معظم کا بس حادثے میں جاں بحق طلباء کےلواحقین کے لئے تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں آزاد یونیورسٹی کے سائنس اور تحقیقات شعبہ کے طلباء کے بس حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں آزاد یونیورسٹی کے سائنس اور تحقیقات شعبہ کے طلباء کے بس حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلابء کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی طلباء کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمی طلباء کو جلد از جلد شفا مرحمت فرمائے۔۔ واضح رہے کہ تہران میں بس کو حادثہ میں طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ جبکہ 25 طلباء زخمی ہیں جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1886760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =