مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی اور ذرائع ابلاغ کی مشیربثینہ شعبان نے کہا ہے کہ شامی قوم اور فوج نے استقامت اور پائداری کے ساتھ شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہولے والی امریکی فوج کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ شامی صدر کی سیاسی مشیر نے کہا کہ امریکہ کو دنیا بھر میں غیر قانونی اقدامات کرنے کی عادت ہوگئی ہے لیکن اسے شام سمیت ہر جگہ شکست اور ناکامی کا سامنا ہے اور اس شکست میں امریکی کے اتحادی ممالک بھی شریک ہیں۔
شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی اور ذرائع ابلاغ کی مشیر نے کہا ہے کہ شامی قوم اور فوج نے استقامت اور پائداری کے ساتھ شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہولے والی امریکی فوج کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
News ID 1886705
آپ کا تبصرہ