اقوام متحدہ کے مبصرین کے سربراہ صنعا پہنچ گئے

یمن میں جنگ بندی پر نگرانی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے مبصرین کے سربراہ صنعا پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی پر نگرانی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے مبصرین کے سربراہ پیٹرک کامرٹ صنعا پہنچ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مبصرین کے سربراہ کے ہمراہ سويڈن میں مذاکرات میں شامل حوثی وفد کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے بعض اہلکار بھی ہیں جن کا صنعا ایئر پورٹ پر استقبال کیا گیا۔ سویڈن میں ہونے والےمذاکرات میں فریقین نے الحدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اقوام متحدہ  نے الحدیدہ میں جنگ بندی کو پورے یمن میں توسیع دینے کی  امید اورتوقع ظاہر کی ہے۔ ادھر عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب الحدیدہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

News Code 1886701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =