پاکستانی وزیرخارجہ کل چار ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل افغانستان، ایران، چین اور روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل چار ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان، ایران، چین اور روس جائیں گے ۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی، یہ علاقائی ممالک کا تین روزہ دورہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جس میں  دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دورے کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا فروغ ہے جب کہ دوطرفہ اقتصادی تعاون اور ترقی کا فروغ مذاکرات کا اہم موضوع ہے۔

News Code 1886700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =