رانا ثناءاللہ کا شیخ رشید پر ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کا الزام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریلوے وزير شیخ رشید اپنی تقاریر، زبان اور رویے سے ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریلوے وزير شیخ رشید اپنی تقاریر، زبان اور رویے سے ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راناثناءاللہ نے وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  ‎شیخ رشید ایک بار پھرجمہوریت پہ ڈاکہ ڈالنے کی سازش میں شامل ہے، جمہوریت کے ایسے کفن چور ملک دشمن اور عوام کے غدار ہیں، جمہوریت چور شیخ رشید دوبارہ ملک کو اندھیروں کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے، راولپنڈی کا شیطان اور بھانڈ عوام کو اپنی بداعمالیوں کا جواب دے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہنواز شریف کے نام پرووٹ لے کر آمریت کی گود میں جا بیٹھا، شیخ رشید جیسےکفن چوروں کی وجہ سے جمہوریت کی قبریں کھودی گئیں۔

News Code 1886692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =