مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ انتظامیہ نے احتساب عدالت سمیت شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ کسی بھی اہم عوامی مقام یا شاہراہ پر نون لیگی کارکنوں کے احتجاج کو ہر قیمت پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والوں کیخلاف قانون پوری طاقت کے ساتھ حرکت میں آئے گا۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑنے کے لئے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
News ID 1886688
آپ کا تبصرہ