مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں صدارتی محل کی چیک پوسٹ پر دو زوردار دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے نزدیک دو دھماکے ہوئے جس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔صدارتی محل کے نزدیک پہلا دھماکہ کار میں نصب بم کے ذریعہ کیا گیا جس کے باعث جائے وقوع پر دھواں پھیل گیا، پہلے دھماکے کے فوری بعد اسی جگہ ایک اور دھماکہ کیا گیا۔سخت سکیورٹی کے باعث حملہ آور چیک پوسٹ کو عبور نہ کرسکے۔ واضح رہے کہ صومالیہ کے بیشتر علاقوں میں شدت پسند جماعت الشباب کا قبضہ ہے جہاں سے جنگجو موغا دیشو میں آکر سرکاری املاک پر دھماکے کرتے ہیں۔
صومالیہ میں صدارتی محل کی چیک پوسٹ پر دو زوردار دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1886678
آپ کا تبصرہ