کشمیر میں عوامی ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے عوام پر تشدد کے خلاف چوتھے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے عوام پر تشدد کے خلاف چوتھے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں 7 افراد  کی ہلاکت کے خلاف وادی بھر میں چوتھے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ہڑتال کے چوتھے روز بھی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ جگہ جگہ ناکے قائم کرکے بھارتی فوج کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔

کشمیرکی مقامی حکومت  نے شہریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی جب کہ عوام کی چیک پوسٹوں پر تلاشی لی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ 15 دسمبر کو بھارتی فوج نے کشمیری مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔ ہندوستانی فوج کا کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے۔ ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران درجنوں علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔

News Code 1886555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =