کشمیر میں کئی حریت رہنما گھروں میں محصور یا گرفتار

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت نے حریت رہنما اور انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے رہنما آغا سید حسن موسوی سمیت کئی حریت رہنماؤں کو گھروں میں محصور جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت نے حریت رہنما اور انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے رہنما آغا سید حسن موسوی سمیت کئی حریت رہنماؤں کو گھروں میں محصور جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے انجمن شرعی شیعیان کے سرکردہ رکن اور حریت کارکن غلام محمد ناگو کو بھی  ان کے گھر سےگرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے غلام محمد ناگو کو ان کے گھر سے گرفتار کرنےکے بعد نگین پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور وہاں اسے دوسرے حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ قید کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے خلاف فوج اور سکیورٹی دستوں کا آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں علیحدگی پسند اور عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔  وادی کے عوام کئی دنوں سے ہندوستانی سکیورٹی فورسز کےآپریشن کے خلاف سراپا احتجاج کررہے ہیں۔

News Code 1886515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =