بحرین کی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے آسٹریلیا کے اقدام کی حمایت

بحرین کے وزير خارجہ نے آسٹریلیا کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کو درست قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے وزير خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے آسٹریلیا کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کو درست قراردیدیا ہے۔ بحرینی وزیر خآرجہ نے اسرائیلیا کی حکومت کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے اس اقدام سے فلسطینی کے اہداف پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کا اقدام عربی امن منصوبے کے خلاف بھی نہیں ہے۔ ادھر بہت سے عرب ممالک نے آسٹریلیا کے اس اقدام کی مذمت کی ہے عرب لیگ نے بھی آسٹریلیا کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قراردیا ہے۔

News Code 1886493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =