امریکہ میں 2017 میں 40 ہزار افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک

امریکہ میں 2017 میں 40 ہزار افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 40 سال میں ایک ریکارڈ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں 2017 میں 40 ہزار افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 40 سال میں ایک ریکارڈ ہے۔ سی این این کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس (2017) میں امریکی ریاستوں میں بندوق سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہزار 7 سو 73 ہے، جن میں سے 23 ہزار 8 سو 54 افراد نے خود کشی کی۔ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں مسلح شخص کے اپنے اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کے واقعات سب سے زیادہ ہیں۔ اور اگر رنگ و نسل کی بنیاد پر ان واقعات کا تجزیہ کیا جائے تو 40 ہزار میں سے 24 ہزار سفید فام لوگ ہیں، خودکشی میں بھی سفید فام کی تعداد زیادہ ہے۔

چوری، رہزنی اور مختلف حملوں میں 109 ہلاک ہوئے، اسکولوں میں ہونے والے حملے اس کے علاوہ ہیں۔ اسکولوں میں ہونے والے حملوں کے محرکات میں بھی زیادہ تر ذہنی امراض کا عمل دخل رہا ہے جب کہ شکاگو میں کچھ واقعات گینگ وار کے بھی ہوئے۔

اسلحے کی بندش کے لیے کام کرنے والے نجی ادارے نے حکومت سے اسلحہ سازی، غیر قانونی فروخت اور لائسنس کے حصول کو مزید سخت کرنے کے لیے قانون سازی کرنے اور ضروری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آگاہی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1886449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =