بیلجیم نے ہاکی ورلڈ کپ سے پاکستان کوباہر کردیا

ہاکی ورلڈ کپ میں بیلجیم نے پاکستان کوصفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہاکی ورلڈ کپ میں بیلجیم نے پاکستان کوصفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔ فاتح ٹیم کی طرف سے الیگزینڈر ہینڈرک، تھامس بریلز، کیڈرک چارلیئر، ڈوکیئر اور ٹام بون نے ایک، ایک گول کیا جب کہ میچ کے دوران پاکستان کو گولز کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن فاروڈز گیند کو جال کے اندر پھینکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔پہلے راؤنڈ کے کسی بھی میچ میں فتح حاصل نہ کرنے کے باوجود دوسرے مرحلے میں جگہ بنانے والی پاکستانی ٹیم کی قسمت اس بار کام نہ کر سکی، بیلجیم نے یکطرفہ مقابلے میں گرین شرٹس کو5-0 سے ہرا کر ہاکی ورلڈ کپ میں میڈلز کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ہندوستانی شہر بھوبینشیور کے کالنگا اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں کھیل کے ابتدائی9منٹ میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تاہم اگلے ہی منٹ میں بیلجیم کی ٹیم پنالٹی کارنر لینے میں کامیاب ہو گئی جس کا بھر پور فائدہ الیگزینڈر ہینڈرک نے اٹھایا اور گیند کو جال کے اندر پھینک کر بیلجیم کو ایک گول کی برتری دلا دی، 13ویں منٹ میں کپتان تھامس بریلز نے فیلڈ گول کے ذریعے اپنی ٹیم کی سبقت دوگنا کر دی۔ اور اسطرح بیلجيم نے پاکستان کو کوصفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی۔

News Code 1886377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =