مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے شہر چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطر نے دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح وہابی دہشت گردوں نے چابہار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر گاڑی کے ذریعہ حملہ کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ۔ اس حملے ميں 2 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے شہر چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1886240
آپ کا تبصرہ