5 دسمبر، 2018، 12:05 PM

عراق میں داعش پر فتح کی سالگرہ کی مناسبت سےسرکاری چھٹی کا اعلان

عراق میں داعش پر فتح کی سالگرہ کی مناسبت سےسرکاری چھٹی کا اعلان

عراقی کابینہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر عراقی عوام اور فوج کی فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی کابینہ نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر عراقی عوام اور فوج کی فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عراقی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم داعش پر عراقی عوام کی فتح کی مناسبت سے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور عراق کو داعش پر فتح سے ہمکنار کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عراق کے سابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے 10 دسمبر 2017 کو داعش پر عراقی عوام اور فوج کی نہائی فتح کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1886194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha