پاکستانی حکومت کا عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کرکے پاکستانی عوام پر بجلی کا بم گرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت  نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کرکے پاکستانی عوام پر بجلی کا بم گرا دیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش نیپرا کو ارسال کردی ہے جس کے بعد بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا جب کہ حکومت بجلی کے صارفین کو 117 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تاہم بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔

News Code 1885953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =