مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں نے کرتارپور بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ہندوستانی دفتر خارجہ نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھا جس میں کرتار پور کوریڈور کھولنے کے فیصلےپر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستانی دفتر خارجہ نے کرتارپور بارڈر کھولنے کے پاکستانی موقف کو بھی سراہا۔ادھر پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبرکو کرتارپور کوریڈورکا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کوپاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں کرتارپور بارڈر کھولنے سے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کیلیے باآسانی آجاسکیں گے ۔واضح رہے کہ بھارتی کابینہ نےیاتریوں کی گوردوارہ دربار صاحب تک رسائی کے لیےخصوصی راہداری بنانے کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔ ہندوستانی وزیر داخلہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے ضلع گروداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان کی سرحد تک راستہ تعمیر کیا جائےگا۔
پاکستان اور ہندوستان دونوں ملکوں نے کرتارپور بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
News ID 1885850
آپ کا تبصرہ