پاکستان کے سابق وزیر داخلہ کا عمران خان پر ملک کو بدنام کرنے کا الزام

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کررہے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا  ہےکہ عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کررہے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرےگا۔احسن اقبال نے کہا کہ جب وزير اعظم عمران خان دنیا کے سامنے ملک کی منفی تصویر پیش کریں گے توکون سا سرمایہ کارپاکستان آئے گا۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا کوجا کریہ بتاتے ہیں کہ پاکستان کرپٹ ملک ہے،دھاندلی کے ذریعے عمران خان کو مسلط کیا گیا ہے ،حکومت نے پاکستان سے متعلق دنیا بھر میں منفی پروپیگنڈہ شروع کیا ہوا ہے۔

News Code 1885847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =